کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن کی حلف برداری، اپوزیشن جماعتوں نے حلف برداری کا بائیکاٹ کرکے پیپلز پارٹی کا حساب برابر کردیا جمعرات کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار صالح شاہ جیلانی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اُٹھایا، انہوں نے انگریزی زبان میں حلف اُٹھایا اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب رکن صالح شاہ جیلانی سے حلف لیا ایوان میں قائد ایوان وزیراعلی مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے ارکان موجود تھے تاہم حلف کی تقریب سے اپوزیشن ارکان ایوان سے غیرحاضر رہے سندھ اسمبلی میں گذشتہ ہفتے اپوزیشن رکن معظم عباسی کی حلف برداری میں حکومتی ارکان نے بائیکاٹ کیا تھا جسکا حساب اپوزیشن ارکان نے برابر کردیا اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دیرینہ دوست غلام شاہ جیلانی کی آج یاد تازہ ہوگئی ہے ان کا صاحبزادہ منتخب ہوکر ایوان میں آیا ہے ہم انکے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں ایوان میں موجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پی پی ارکان نے صالح شاہ جیلانی کو گلے لگا کر مبارکباد دی پی پی ارکان نے ڈیسک بجا کر صالح شاہ جیلانی کا ایوان میں استقبال کیا نو منتخب رکن نے ایوان میں اپنے اولین خطاب میں کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی اور عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ایوان میں پہنچایا عوام کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں انشااللہ ان کے مسائل حل کرونگا اللہ تعالی مجھے ہمت دے۔
![]()