تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موریشس پورٹ لوئیس عید گاہ میں بھی عید میلادالنبیؐ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

موریشس پورٹ لوئیس عید گاہ میں بھی عید میلادالنبیؐ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پورٹ لوئیس/ موریشس (رپورٹ: محمّد عمر) جہاں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان آقاۓ دوجہاں سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمّد صلى الله عليه وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کی خوشیاں منارہی ہے تو وہیں پر موریشس کے مسلمان بھی اس دن کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مانا رہے ہیں۔ موریشس کے دارلخلافہ پورٹ لوئیس کے مقام عید گاہ میں سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں محافل میلاد، ذکر رسول صلى الله عليه وسلم اور سیرت طیبہ پر علماء کرام نے روشنی ڈالی۔ موریشس میں اس دن کی مناسبت سے مساجد کو سجایا جاتا ہے اور سعودی طرز کے جھنڈے مساجد میں آویزاں کیے جاتے ہیں جبکہ لوگ اپنے گھروں پر تکونی سبز جھنڈیاں لگا کر گھروں کو سجاتے ہیں۔ عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے اجتماعات میں مسلم سینئر سیاستدان ڈاکٹر حسنو، اردو سپیکنگ یونین کے شہزاد عبدللہ اور پورٹ لوئیس کے معروف علماء کرام نے اجتماعات میں شرکت کی۔ موریشس میں عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے فائربرگیڈ اور ابتدائی طبی امداد کے لئے رضاکاروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے