مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ گورنمنٹ گرلز ہاٸیر سیکنڈری اسکول لساں نواب کی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی ژونل اور ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہاٸیر سیکنڈری اسکول لساں نواب کی ٹیموں نے ژونل لیول کے مقابلوں میں قومی ترانہ، کوٸز مقابلہ اور شارٹ ہٹ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ملی نغمہ، اردو تقریر اور جیولن تھرو میں دوسری پوزیشن جبکہ ڈسکس تھرو، ریس اور لانگ جمپ میں تیری پوزیشن حاصل کی۔ ضلعی لیول کے مقابلوں میں سکول ہذا کی ٹیموں نے کوٸز مقابلہ اور جیولن تھرو میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قومی ترانہ اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر والدین اور عوامی حلقوں نے اسکول انتظامیہ اور مقابلوں میں حصہ لینے والی بچیوں کو مبارکباد پیش کی۔عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہوتی ہیں غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے۔
![]()