میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، گٹکا اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاؤں بڈھو لغاری کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزمان بنام اسد علی جٹ اور اصغر علی جٹ گرفتار، ملزمان شراب نوشی کے بعد نشے کی حالت میں ہلڑ بازی کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے ایک ہستول بیمعہ میگزین اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد دودو خان اسٹاپ اور نزد ڈاکٹر سلیمان لنک روڈ کامیاب کاروائیاں، گٹکا فروش ملزمان بنام مختیار ماچھی اور محمد خان ماچھی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ تعلقہ: انچارج پولیس پوسٹ جھلوری کی تعلقہ تھانے کی حدود نزد 78 موری کامیاب کاروائی ، گٹکا فروش ملزم بنام ہیمراج گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()