Home / اہم خبریں / "پخیر راغلے پی ایس ایل” پشاور زلمی کا پورے پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ "کلیوال زلمی لیگ” کرانے کا اعلان

"پخیر راغلے پی ایس ایل” پشاور زلمی کا پورے پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ "کلیوال زلمی لیگ” کرانے کا اعلان

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) "پخیر راغلے پی ایس ایل” پشاور زلمی کا پورے پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ "کلیوال زلمی لیگ” کرانے کا اعلان۔ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل پورے خیبر پختونخوا اور پشاور میں نوجوانوں کو ہماری پہچان ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے یکجا اور پی ایس ایل فیور عروج پر لیجائیں گے،
زلمی فورس پروگرام کے بینر تلے ‘کلیوال زلمی لیگ” میں چونیتیس ڈسٹرکٹس کی دو سو بہتر ٹیموں کے ہزاروں شہری اور دیہاتی نوجوان ان ایکشن ہوں گے۔ میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر پورے خیبر پختونخوا میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ ‘کلیوال کرکٹ لیگ’ کا انعقاد اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ کلیوال (یعنی دیہاتی اور عوامی) کرکٹ لیگ کا مقصد جہاں پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے انعقاد سے قبل خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے کرکٹ فیور میں اضافہ کرنا ہے وہیں پاکستان کی روایتی اور عوامی کرکٹ ٹیپ بال کے زریعے نوجوانوں کو زلمی فورس کے مشن اور پروگرام کے تحت کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔ اس لیگ میں پورے خیبر پختونخواہ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں کرکٹ کا میلہ سجایا جائیگا۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "کالی وال زلمی کرکٹ لیگ” خیبر پختونخوا کے ہر ایک کرکٹ لوور اور کرکٹ فینز کی اپنی لیگ ہے جس کے زریعے پورا خیبر پختونخوا ایک ساتھ مل کر کرکٹ اور خصوصا پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منائے گا۔ بارہ نومبر سے "کلیوال زلمی کرکٹ لیگ” کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔ ابتدائی مرحلے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد مین راؤنڈ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ایونٹ میں نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے زلمی کے اسٹار کرکٹرز بھی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے پشاور آئیں گے۔ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اس سے قبل خیبر پختونخوا میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ، زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ، زلمی آزادی کپ سمیت کئی ایونٹس کا انعقاد کرچکے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے