Home / اہم خبریں / منڈی بہاؤالدین پولیس کی کارروائی، 28 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار۔ ڈی پی او ناصر سیال

منڈی بہاؤالدین پولیس کی کارروائی، 28 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار۔ ڈی پی او ناصر سیال

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ارشد ٹاؤن کے قریب اطلاع ملنے پر ایک رکشہ کو روک لیا اور 28 کلو گرام منشیات برآمد کرکے اسجد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، برآمد کی گئی منشیات میں چودہ کلو دو سو گرام چرس اور چودہ کلو گرام افیون شامل ہے جو سپلائی کے لئے لے جائی جارہی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر سیال نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، معاشرے کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے