Home / اہم خبریں / اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 68 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ نوید ملک 70 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے شعیب احمد نے دوسری اننگز میں بھی 61 رنز بنائے۔ انہوں نے علی عمران کے ہمراہ 58 رنز کی شراکت قائم کی۔ علی عمران 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سندھ کی جانب سے عاشق علی نے دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن کے 368 رنز کے جواب میں سندھ نے جاہد علی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے