Home/اہم خبریں/وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” اور کیش ڈپازٹ مشین کا افتتاح کردیا۔ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” اور کیش ڈپازٹ مشین کا افتتاح کردیا۔ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ
کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں اپنے ہم منصب کی دعوت پر ان دنوں ملائشیا میں موجود ہیں۔ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائشیا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جب سفارتخانہ پاکستان پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال پاکستان ہائی کمیشن کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور سینئر سفارکاروں نے کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح کیا۔ کمیونٹی سروس سینٹر، ملائیشیا، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے۔
کمیونٹی سروس سینٹر کے قیام کا مقصد ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک ہی جگہ پر تمام قونصلر سروسز کی دستیابی ہے۔ افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو سالانہ کثیر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر، قونصلرسیکشن اور سفارتخانے کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیونٹی سروس سینٹر کے زیر اہتمام ہائی کمیشن میں کیش ڈپازٹ مشین کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے ملائیشیا میں پاکستانی سفارت کاروں کی خدمات کی تعریف کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد سلطانہ کلثوم آف پاہنگ کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ سلطانہ کلثوم آف پاہنگ نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ظہرانے میں ملائیشیا کی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ظہرانے پر مدعو بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقعے پر ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔