تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع مانسہرہ میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈی پی او مانسہرہ

ضلع مانسہرہ میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈی پی او مانسہرہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکاخیل کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ضلع مانسہرہ کے تمام انتظامی محکموں کے افسران کے ساتھ خصوصی اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر احمد کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات، محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ ہیلتھ، آثار قدیمہ، معدنیات، محکمہ سوئی گیس و بجلی، ٹی ایم اے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ ضلع میں مختلف قسم کے مافیا گروپس سرگرم ہو رہے ہیں جو عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ جن کے خلاف انتظامی محکموں کے ساتھ مل کر سخت قانونی کروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس امر میں تمام محکموں کو پولیس کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ اور مانسہرہ پولیس تمام محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انتظامی محکموں میں اگر کسی بھی محکمے نے کسی شخص کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانی ہوئی اور انھیں کسی بھی وقت محکمہ پولیس کی خدمات درکار ہونگی تو مانسہرہ پولیس انکےساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئیے ہر وقت تیار رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے