کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے رحیم یار خان کے قریب کراچی سے جانیوالی تیزگام ایکسپریس میں ہونے والی آتشزدگی اور اسکے نتیجہ میں ہونے والے 74 مسافروں کی ہلاکتوں پر اپنے انتہائی دلی رنج و دکھ کا اظھار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حادثہ صدمے کا باعث ہے۔ اس سے پیشتر بھی ریلوے کے کئی حادثات ہوچکے ہیں اور ہمیشہ ذمہ داری ٹرین عملہ، ٹرین ڈرائیور یا پھر تکنیکی وجوہات کا کہہ کر دبا دی جاتی ہیں۔ اگر سلینڈر یا چولھا ٹرین میں غیر قانونی طریقہ سے لائے گئے تو اسے روکنے کی ذمہ داری کیا ریلوے کے عملہ کی نہیں ہے؟ اس سانحہ اور حادثہ کی ذمہ داری براہ راست حکومت وقت اور وزیر ریلوے پر عائد ہوتی ہے اور وہ اس سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ اس سانحہ کی اعلی سطح پر مکمل تحقیقات کی جائیں کہ آیا یہ کوئی حادثہ ہے یا پھر کوئی دہشت گردی ہے؟ تحقیقات کا حتمی نتیجہ آنے تک وزیر ریلوے شیخ رشید فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کو حکومت بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے اور ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ ادا کرے۔
![]()