Home / اہم خبریں / قمبرانی روڈ فائرنگ، سپریم کورٹ نے قبائلی رہنما کی گرفتاری کا حکم دے دیا

قمبرانی روڈ فائرنگ، سپریم کورٹ نے قبائلی رہنما کی گرفتاری کا حکم دے دیا

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پرمشتمل بینچ نے قمبرانی روڈ پرفائرنگ کے مقدمہ میں نامزد قبائلی شخصیت کی گرفتاری کیلئے آئی جی پولیس، بلوچستان پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
یہ حکم تین رکنی بینچ نے سانحہ قمبرانی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔ سماعت کے دوران آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے- درخواست گزار نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ واقعہ کے ذمہ دار قبائلی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا جارہا جس پر عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ شخصیت کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے