Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ہاشم بھرگڑی اسٹاپ اور نزد دبکا کینال کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں، ملزمان حاجی مقیم عرف پپو اور دھیرو گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پستول بمع گولیاں اور دس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد امب موری اسٹاپ کامیاب کاروائی، عوامی مراکز پر شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرنے والا ملزم سوائی سنگھ گرفتار، ملزم کا بعد از طبی معائنہ ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج۔
روپوش/اشتہاری
تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد پرسنا کاٹن فیکٹری کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام محمد ادریس گرفتار، روپوش ملزم ٹنڈو جان محمد تھانے کے رہائشی مکان میں سرقہ کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے