کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سائیکلون کیار سے متعلق پانچویں ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین سپر سائیکلون کیار کیٹگریز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پانچویں ایڈوائزری کے مطابق کیار نامی طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کا رخ عمان کی جانب ہے جبکہ وہ کراچی سے سات سو پینتالیس کلو میٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ صورت حال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اس وقت جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا راج ہے، طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مٹی کے طوفان کا امکان ہے اور یہ تیس اکتوبر تک مغربی ہواؤں کا سسٹم سائیکلون پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم یا تو سائیکلون کو کمزرو کردے گا یا اس کا رخ جنوب کی جانب کرسکتا ہے، سائیکلون جنوب کی جانب ہونے کی صورت میں پاکستان کی ساحلی علاقوں پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس صورت حال کے باعث سائیکلون کیار کے اثرات بدھ سے جمعہ تک رہیں گے، اس دوران گہرے سمندر میں لہریں تین سے چار میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔
![]()