میہڑ (رپورٹ میر صابر کولاچی) سچوا کےبانی مرکزی چئیرمین مرحوم محمد صفر چانڈیو کی دوسری برسی منائی گئی سچوا کےمرکزی چئیرمین عبدالمالک چانڈیو، سیکریٹری جنرل طالب حسین چانڈیو، ایم پی اےغلام قادر چانڈیو، مرکزی پریس ترجمان ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، محمد آعظم چانڈیو، سارنگ اکبر چانڈیو، عطا حسین چانڈیو، عبدالغفور چانڈیو، پرویز چانڈیو، انجنیئر ممتاز چانڈیو، مرحوم محمد صفر چانڈیو کے بیٹے آصف صفر چانڈیو، بھائی الھورایو چانڈیو سمیت سندھ بھر سےسچوا کے مرکزی رہنمائوں نے پیر ذاکری میں پہنچ کر مرحوم محمد صفر چانڈیو کی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی- برسی تقریب میں سچوا کےمرکزی رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد صفر چانڈیو قومی ہیرو اور ملک کی سوچ رکھنے والے تھے اور انہوں سندھ میں قبیلائی تکرار کے خاتمے کروائے جبکہ سچوا کےمرکزی رہنماؤں نےمزید کہا کہ مرحوم محمد صفر چانڈیو کے چھوڑے ہوۓ مشن کو مکمل کرینگے- برسی کی تقریب میں صوفیانہ محفل کی گئی جبکہ تقریب میں محمد حسن چانڈیو، محمد اشرف چانڈیو، قادر چانڈیو سمیت سندھ بھر کےسچوا کارکنان اور نیشنل پریس کلب تحصیل میہڑ کے صحافیوں نے شرکت کی-
![]()