ایتھنز / یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) دہشت گرد بھارت، مودی کتا کے فلک شگاف نعروں سے ایتھنز میں مظلوم کشمیریوں سے یکحہتی کے لیے حریت پسند کشمیری زندہ باد حق ہمارا آزادی ہم چھین کے لیں گے آزادی کے نعروں سے ایتھنز کے در و دیوار گونج اٹھے، پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے زیر اہتمام اور کشمیر اتحاد یونان، پاکستان تحریک انصاف یونان، یونانی سول سوسائٹی گریک جماعتوں کے نمائندوں کے باہمی شراکت سے جلوس قومی اسمبلی یونان سے خواتین بچوں نوجوانوں اور بزرگوں کا جلوس بھارتی سفارتخانہ تک گیا، مقبوضہ کشمیر سے بھارتی درندگی بھارتی فوج کو واپس نکالنے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ خواتین اور بچے جلوس کے سب سے آگے چلتے رہے اور جلوس یونان کے درالخلافہ ایتھنز کی مرکزی شاہراؤں سے ہوتا ہوا قومی اسمبلی یونان پر اختتام پزیرہوا۔ خواتین کونسل پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان اور کمیونٹی اردو سکول کے بچوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جلوس میں خصوصی شرکت کی جلوس کے اختتام پر یونان بھر سے آنے والے تمام افراد اور تنظیموں کا صدر پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان جاوید اسلم آرائیں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں واپسی کے لیے الوداع کیا۔ یاد رہے کہ 4 اگست سے لیکر اب تک پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے زیر اہتمام 3 بڑے جلوسوں کا کامیابی سے انتظام کیا گیا اور انشاء اللہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یہ جاری و ساری رہے گا۔
![]()