Home / اہم خبریں / ایبٹ آباد تیز رفتار ٹیوٹا گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا، سابق ناظم کا جواں سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی

ایبٹ آباد تیز رفتار ٹیوٹا گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا، سابق ناظم کا جواں سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود کالا پل کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا، سابق ناظم بانڈہ قاضی حاجی ارشد اعوان کا جواں سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب مانسہرہ سے آنیوالی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے اوور ٹیک کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں کوکچل ڈالا ایک موٹر سائیکل سوار یو سی جھنگی ویلج کونسل بانڈہ قاضی کے سابق ناظم و رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی ارشد اعوان کا 28 سالہ بیٹا اسد اعوان حادثے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا جوکہ مانسہرہ جا رہا تھا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوارمیاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے کمپلیکس منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونیوالے نوجوان اسد اعوان کی دوسال قبل ہی شادی ہوئی تھی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیاعلاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی، ٹیوٹا ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھانہ میرپور پولیس نے مقدمہ درج کرکہ مزید کاروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے