تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ معاشرے کے بہتر اور شفاف نظام کیلئے کردار ادا کریں، بچیوں کے اغواء زیادتی اور قتل جیسے واقعات کو روکنے کیلئے اسلامی قوانین کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ معاشرے کے بہتر اور شفاف نظام کیلئے کردار ادا کریں، بچیوں کے اغواء زیادتی اور قتل جیسے واقعات کو روکنے کیلئے اسلامی قوانین کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روشن خیالی اور لبرل ازم نے بچیوں کے مستقبل اور زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے، زینب زیادتی کیس والدین ابھی بھلا بھی نہیں پائے تھے کہ چیچہ وطنی میں 8 سالہ ذہنی معذور بچی کا زیادتی کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ بچیوں کے تحفظ کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسلامی قوانین کے تحت بچیوں سے زیادتی اور قتل کرنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر سزا دی جاتی تو ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے، مطالبہ کرتے ہیں 8 سالہ ذہنی معذوز بچی نور فاطمہ سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے فوری سزا دیجائے، ایسے واقعات ملک کی بدنامی اور خوف کی فضاء بن رہے ہیں، شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اگر حکمرانوں نے زیادتی کے مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ نہیں کیا تو پھر عوام ایسے مجرموں کو خود سزا دینا شروع ہوجائینگے، حکومت کو ہر حال میں رٹ قائم کرکے زیادتی کے مجرموں کو انجام تک پہنچا نا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی زیادتی کے بعد زندہ جلا دینے والی بچی کے انسانیت سوز ظلم کی شدید مذمت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، اسلامی تعلیمات سے دوری معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دے رہی ہے، حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ معاشرے کے بہتر اور شفاف نظام کیلئے کردار ادا کریں، بچیوں کے اغواء زیادتی اور قتل کردینے جیسے واقعات کو روکنے کیلئے اسلامی قوانین کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت تحقیقات اور رپورٹ طلب کرنے کے عمل سے آگے بڑھ کر کام کرئے، چیچہ وطنی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو سرے عام سزائے موت دیجائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے