میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ میرپورخاص ضلعے میں 12ربیع الاوّل عید میلادالنبیؐ شایانِ شان مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس موقع پر سیکورٹی، پانی، بجلی، سوئی گیس اور صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس بات کا اعلان انہوں نے دربار ہال میں عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص اور رینجرز کے افسران نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی پاک رینجرز کے افسران نے کہا کہ ضرور ت پڑنے پر انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص کامران شیخ اور چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص شفیق شاہ نے یقین دلایا کہ جلوسو ں کے راستوں کی صفائی، اسٹریٹ لائیٹس، گٹروں کے ڈھکن، روڈوں پر کارپیٹ سمیت مطلوبہ مقامات پر چراغاں کیا جائے گا، ایکسین حیسکو مختیار شاہ نے کہا کہ اس مقدس دن پر انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا اور یقین دلایا کہ یکم ربیع الاوّل سے 10 ربیع الاوّل تک مغرب سے 2 بجے شب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ 11 اور 12 ربیع الاوّل کے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوبند رام اور سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار نے کہا کہ سول ہسپتال اور صحت مراکز میں ایمبولینس، ادویات، ڈاکٹرز اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ 12ربیع الاوّل کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تعلقوں میں بھی عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں اجلاس کریں، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں، مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، حافظ محمود قادری، شاکر حسین شاکر، مولانا محمد بخش قادری، سید ضیاء حیدر نقوی و دیگر علماء کرام اور متعلقہ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()