تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 79 ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار

مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 79 ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 79 ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار ہے۔ کھانے پینے کی اشیا نہ ملنے کے سبب کشمیریوں کی زندگی سخت مشکلات کا شکار ہے۔ اس سب کے باوجود کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بیمار افراد کو دوائی اور ڈاکٹرز میسر نہیں جس سے ہسپتالوں میں زیرعلاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں۔ دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ وادی میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ پابندیوں اور جبر کے باوجود کشمیری عوام تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے