Home / اہم خبریں / اندھے قتل کی ایک اور واردات کا معمہ حل، گجرات پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

اندھے قتل کی ایک اور واردات کا معمہ حل، گجرات پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس، قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جب پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی، جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدایت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ قاتلوں میں غضنفرعلی، محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا، جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے