Home / اہم خبریں / سول ہسپتال میرپورخاص کے معاملات مل جل کر حل کرانے کے لیے میڈیا، تاجر برادری، سول اسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ایک سول ہاسپٹل فرینڈز کمیٹی بنائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت علی میمن

سول ہسپتال میرپورخاص کے معاملات مل جل کر حل کرانے کے لیے میڈیا، تاجر برادری، سول اسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ایک سول ہاسپٹل فرینڈز کمیٹی بنائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت علی میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سول ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، سلامت علی میمن اسسٹنٹ کمشر میرپورخاص غلام حسین کانیو، سول سرجن سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر طاہر اقبال نے میڈیا، سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں آج ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت علی میمن نے کہا کہ سول ہسپتال میں مسائل اپنی جگہ پر موجود ہیں لیکن شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر اسپتال کی بہتری کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کے معاملات مل جل کر حل کرانے کے لیے میڈیا، تاجر برادری، سول اسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ایک سول ہاسپٹل فرینڈز کمیٹی بنائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے کہا کہ صحافی حضرات سے اپیل ہے کہ سول ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیئے پازیٹو رپورٹنگ کریں تاکہ ہزاروں مریضوں کا علاج سے فائدہ ہو۔ سول سرجن ڈاکٹر طاہر اقبال نے کہا کہ سول ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے میڈیا اگر کچھ وقت دے تو انشاء اللہ سول ہسپتال کا شمار سندھ کے بہترین ہسپتالوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا سول ہسپتال میں ڈیوٹی چور مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں اور انہیں آئے ہوئے دو ہفتے ہوئے ہیں آئندہ دنوں میں سول ہسپتال سے اچھے نتائج ملنا شروع ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے