میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مفتی محمد شریف سعیدی مھتمم جامعہ نورالقرآن و صوبائی نائب ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ نے کہا ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ایمان کا لازمی جزو ہے تاریخ گواہ ہے حالات جیسے بھی رہے اس پر ہرگز ہرگز کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہ کبھی ہوا تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نورالقرآن میں 27 ستمبر کو ہونے والی عظیم الشان تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی عظیم الشان کامیابی پر محبین و کارکنان ، طلباء اور اساتذہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی نے مزید کہا 1953 کی تحریک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں سینکڑوں جانوں کی قربانی اور 1974 میں قائدین اہلسنت کی کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ہم حکمرانوں کو باور کراتے ہیں کہ اب بھی پاک وطن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیئے کروڑوں جانثار اپنی جان قربان کرنے کے لیئے تیار ہیں۔ مفتی محمد شریف سعیدی نے مزید کہا 12 اکتوبر کو داتا کی نگری لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور کشمیر کی آزادی کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ عزت رسول کانفرنس میں شرکت کے لیئے میرپورخاص سے قافلہ مفتی محمد شریف سعیدی کی قیادت میں 11 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ روانہ ہوگا۔
![]()