نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ مسلمان جوڑے کو مجبور کیا گیا کہ وہ جے شری رام کا نعرہ لگائیں انکار پر دو انتہا پسند جنونیوں نے مار مار کر لہولہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں الویر نامی شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں مسلمان جوڑا ایک شہر سے دوسرے قصبے کی طرف جارہا تھا۔ راستے میں کھانے کے لیے بس رکی تو اس جوڑے کو دو بھارتی ہندو انتہا پسندؤں نے گھیر لیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے بدمعاشی دکھاتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جے شری رام کا نعرہ لگائیں۔ جوڑے نے انکار کیا تو دونوں کو بے دردی کے ساتھ مارا پیٹا گیا۔ خاتون سے بدسلوکی کی گئی جبکہ ہراساں بھی کیا گیا۔ بھارت میں المیہ یہ ہے کہ کوئی بھی ان کی مدد کو نہیں آیا۔ خاصی دیر بعد پولیس آئی جب تک دونوں انتہا پسند غنڈے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔
![]()