تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی طرف سے پی اے ٹو ڈی پی بٹگرام عادل جاوید کو ان کے ضلع ایبٹ آباد تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس بٹگرام میں ایک پروقار الودعی تقریب

ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی طرف سے پی اے ٹو ڈی پی بٹگرام عادل جاوید کو ان کے ضلع ایبٹ آباد تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس بٹگرام میں ایک پروقار الودعی تقریب

بٹگرام (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او آفس بٹگرام میں پی اے ٹو ڈی پی بٹگرام عادل جاوید کی الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی طرف سے پی اے ٹو ڈی پی بٹگرام عادل جاوید کو ان کے ضلع ایبٹ آباد تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس بٹگرام میں ایک پروقار الودعی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی، ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سردار خان، ہیڈ کلرک شیر نواز خان اور جملہ ڈی پی او آفس برانچز کے انچارجان و اہلکاران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے پی اے عادل جاوید کی محکمہ پولیس میں خدمات کے اعتراف میں ان کو اعزازی شیلڈ دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سردار خان، ہیڈ کلرک شیر نواز خان، انچارج لائسنس برانچ امجد علی، پی ار او ٹو ڈی پی بٹگرام محمد ابراہیم شاہ، آپریٹر امیر بہادر نے ان کو گفٹ پیش کیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن کا کراچی پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے