کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول عزیز آباد میں غیر قانونی اقدامات، بااثر پرنسپل نشاط، ڈی اور وسطی مرزا ارشد بیگ سمیت دیگر افسران نے سرکاری اسکول کو ذاتی جاگیر بنالیا، اسکول میں کیئے جانیوالے غیر قانونی اقدامات پر محکمہ تعلیم نےمجرمانہ چپ سادھ لی، اساتذہ کا بغیر ایس این ای تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف۔ جبکہ اسکول انتظامیہ نےسرکاری ٹیچر کی تنخواہ رکوا کر پرائیویٹ اساتذہ کو پڑھانے کے لئے رکھ لیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیرسیکنڈری اسکول عزیز آباد کے اساتذہ پرنسپل نشاط امین کے رویے سے ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں، خود اسکول ایک گھنٹہ اور کبھی دو سے تین گھنٹے دیر سے آنیوالی نشاط امین نے اساتذہ کے لیے مشکلات کا سبب بن چکی ہیں، جبکہ ڈی او وسطی مرزا ارشد بیگ، سابق پرنسپل شکیل، سمیت دیگر افسران کی ملی بھگت سے اسکول میں غیر قانونی فیسوں کی وصولی، این جی او کے ذریعے فنڈنگ کرکے کرپشن کا بازار گرم ہے، اسکول کےاساتذہ نے اینٹی کرپشن اورنیب سے اسکول کےمعاملات کی انکوائری کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی ساکھ کو بچانےمیں اپنا کردار ادا کریں، اسکول میں چار اساتذہ اور 2 اسٹاف کے لوگوں کا بغیر ایس این ای تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے جبکہ کامرس سیکشن بند ہونے کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد اسکول پرنسپل نے بدحواسی میں کامرس کے طلباء کے لئے نوٹس لگا دیا، لیکن سرکاری استاد کا تبادلہ کرا دیا گیا کامرس کے سرکاری ٹیچر کی تنخواہ رکوادی گئی، پرائیویٹ اساتذہ کو پڑھانے کے لئے رکھ لیا گیا ہے اسکول میں فیصل نامی ایک لڑکا پرنسپل آفس میں ہر وقت موجود رہتا ہے اور سرکاری کمپیوٹر اور دیگر چیزیں بھی استعمال کرتا ہے جبکہ دیگرغیر متعلقہ افراد بھی آتے رہتے ہیں، اسکول میں چاراساتذہ اور دو دیگر افراد پرمشتمل غیرتدریسی عملہ بغیر ایس این ای تنخواہ وصول کر رہا ہے جن میں ڈائیریکٹر فزیکل ایجوکیشن، شاہانہ پروین، عربی ٹیچر، ارشاد حسین، مجاہد الاسلام کی پوسٹ یہاں موجودہ ہی نہیں، عربی ٹیچراعجاز حسین، ورکشاپ کلی، یوسف اور کلینر راشد کی بھی پوسٹ کمپری ہینسیو اسکول میں نہیں لیکن یہاں سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں، جونئیر پرنسپل نشاط امین کے خلاف آنیوالی درجنوں شکایتیں محکمہ تعلیم نے سرد خانے کی نظر کردیں ہیں۔
![]()