میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر، جرائم پیشہ عناصر اور جواریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین ساختہ گٹکے، آکڑا بک اور غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمات درج
تھانہ کوٹ غلام محمد
ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد پنجوں میل موری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام سلطان بنگلانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے رہزنی کے دوران چھینی گئی رقم اور پستول بمع میگزین اور گولیاں برآمد، ملزم تھانہ کوٹ غلام محمد کے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں کوٹ غلام محمد پولیس کو مطلوب تھا، بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ مہران
ایس ایچ او مہران نے متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاوؑں چھٹو خاصخیلی کامیاب کاروائی، جواری ملزم بنام شاہ محمد گرفتار، ملزم کے قبضے سے آکڑ بک اور آکڑا پرچیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ مہران تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
روپوش/ اشتہاری
تھانہ ڈگری
ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود ٹنڈو باگو روڈ کامیاب چھاپہ مار کاروائی ، روپوش ملزم بنام علی جان جروار گرفتار، روپوش ملزم تھانہ ٹنڈو جان محمد کے پانی چوری اور ضرر پہچانے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()