تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سگ گذیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ تین روز میں درجنوں کتے مار دئیے گئے

سگ گذیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ تین روز میں درجنوں کتے مار دئیے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سگ گذیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ تین روز میں درجنوں کتے مار دئیے گئے۔ سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح میرپورخاص میں بھی سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر رات کی اوقات میں آوارہ اور پاگل کتوں کو مارنے کی کاروائیاں کی جاری ہیں اور گذشتہ تین روز میں درجنوں کتوں کو زہر ملی مٹھائی اور گوشت کھلا کر انہیں ہلاک کیا جارہا ہے اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے بلدیہ انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص مہدی علی شاہ نے بھی ہر یونین کونسل میں کتا مار مہم کے آغاز کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں تاکہ سگ گذیدگی کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے