Home / اہم خبریں / تورغر کشتی حادثے کو تین ماہ گزر گئے مگر متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک ابھی تک نہیں مل سکے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے حادثے میں شہید اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک کسی غم زدہ خاندان کو نہیں مل سکے

تورغر کشتی حادثے کو تین ماہ گزر گئے مگر متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک ابھی تک نہیں مل سکے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے حادثے میں شہید اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک کسی غم زدہ خاندان کو نہیں مل سکے

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) 3 جولائی 2019 کو تورغر سے ہری پور جانے والی کشتی تربیلا ڈیم کی لہروں کا شکار ہوئی تھی جس میں ضلع تورغر ضلع شانگلہ اور ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں غم زدہ خاندانوں نے دریا سندھ کے کنارے اپنے پیاروں کی لاشوں کو تلاش کیا مگر زیادہ لاشیں نہیں مل سکیں اور اس دوران وزیر اعلیٰ محمود خان جاۓ وقوعہ پر آکر متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کا اعلان کیا تھا تین ماہ گزر گئے مگر تورغر کے کسی متاثرہ خاندان کو امداد رقم نہ مل سکی وزیر اعلیٰ نے کشتی حادثے میں شہید کے خاندانوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ کا اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ کا اعلان کیا تھا اور نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ اپنے ڈسٹرکٹ فنڈ سے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ مالی تعاون کریں ضلع تورغر میں کروڑوں روپے ہونے کے باوجود تورغر میں کسی غم زدہ خاندان کو کوئی رقم نہیں دی گئی اطلاعات کے مطابق ضلع تورغر کے ساتھ منسلک ضلع شانگلہ میں کئی بندوں کو رقم دی گئی ہے تورغر کے متاثرہ خاندانوں نے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر تورغر سے اپیل کی ہے کہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ ایفاء کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے