Home / اہم خبریں / آرمی چیف سے سعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ مہمان کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے