اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ مظفرآباد پہنچنے پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگرسرکاری عہدیدار استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم زلزلے میں زخمی ہونےوالے مریضوں کی عیادت کرنےکے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو ہیلی پیڈ پر آزاد جموں و کشمیر آفیشلز زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں امدادی سرگرمیاں 6 روز سے جاری ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زندگی بحال ہوگئی ہے۔ البتہ میرپور کے اسکول 24 ستمبر سے بند ہیں۔ اس زلزلے میں کم از کم 40 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 680 زخمی ہوگئے جبکہ 172 افراد شدید زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث مجموعی طور پر 70000 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ جبکہ 140 اسکول، 200 گاڑیاں اور 500 جانور جانبحق ہوۓ۔ واضح رہے کہ 24 ستمبر کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں دس سے پندرہ سیکنڈ تک شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
![]()