میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی دیسی شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، ہزاروں لیٹر دیسی شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ ٹنڈو جان محمد
ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نصیر واہ خفیہ اطلاع پر اہم چھاپہ مار کاروائی، دیسی شراب فروش ملزم ویرجی کولہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے پانچ ہزار تیس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ ٹاوؑن
ایس ایچ او ٹاوؑن کی متعلقہ تھانے کی حدود ٹنڈو آدم روڈ نزد پی سی بی گراوؑنڈ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام شکیل بروہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے پستول بمع میگزین اور گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاوؑن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ اولڈ میرپور
ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد جھڑبی چوک دوران گشت کامیاب کاروائی، دیسی شراب فروش ملزم بنام لیلا رام گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ دلبر خان مہر
ایس ایچ او دلبر خان مہر کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد رودا فقیر اور دیھ 124 میں دوران گشت کامیاب کاروائی، دیسی شراب فروش ملزم بنام علی محمد گرفتار، جبکہ ملزم عالم خاصخیلی فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کے قبضے سے پینتالیس 45 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات دلبر خان مہر تھانے میں درج، ملزمان کے قبضے سے ملنے والی گاڑی دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت چالان، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ نوؑکوٹ
ایس ایچ او نوؑکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مرچ منڈی پھاٹک دوران گشت کامیاب کاروائی، ملزم بنام ہرجی بھیل گرفتار، ملزم کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نؤکوٹ تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
روپوش/اشتہاری
15 مددگار
انچارج 15 مددگار کی ٹاوؑن تھانے کی حدود نزد اسٹیشن چوک کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام مراد عرف بابل گرفتار، روپوش ملزم ٹاوؑن تھانے کے اغوا اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()