Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 30 ستمبر 1988ء حیدرآباد کے شہداء کی 31 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 30 ستمبر 1988ء حیدرآباد کے شہداء کی 31 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 30 ستمبر 1988ء حیدرآباد کے شہداء کی 31 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی خوشی محمد، اراکین نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد علی شاہ، ساجد خانزادہ، چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد خان، تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں سانحہ 30 ستمبر کے شہداء سمیت تمام تحریکی شہداء کی مغفرت و بلند درجات، لواحقین کے لئے صبر جمیل، حق پرستانہ تحریک کی سربلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علاوہ اذیں خوشی محمد، محمد علی شاہ اور ساجد خانزادہ نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ معصوم و بے گناہ مہاجروں کے قتل عام میں ملوث سفاک قاتل آج بھی آزاد ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ سانحہ 30 ستمبر سمیت تمام سانحات اور ماورائے عدالت قتل پر شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اوران واقعات میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے