Home / اہم خبریں / پاک بحریہ نے پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کے فاتح کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کرلیا

پاک بحریہ نے پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کے فاتح کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی شوٹنگ رینج ، پی این ایس بہادر کراچی میں ہوا۔ کمانڈر کوسٹ، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دفاعی چیمپئن، پاک بحریہ کی ٹیم نے ایک بار پھر سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل 33 طلائی، 32 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے لے کر اپنے نام کر لیا جب کہ سندھ کی ٹیم رنراپ قرار پائی۔ ایک ہفتے جاری رہنے والے اس مقابلے میں پاکستان بھر سے تقریبا ً 400 شوٹرز نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے دوران مردوں، خواتین اور نوجوانوں کے پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز کے کُل 24 ایونٹس میں مختلف رینجز پر مقابلے منعقد ہوئے۔ مزید برآں، نوجوانوں میں شوٹنگ اسپورٹس کے فروغ اور کراچی کے مقامی شوٹنگ کلبز کی دلچسپی کے لیے بگ بور پسٹل اور بگ بور رائفل کے چند نمائشی ایونٹس بھی منعقد کیے گئے۔ یہ ایونٹس مذکورہ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے۔ تمام ایونٹس ماہر آفیشلز اور جیوری کی زیر نگرانی بین الاقوامی اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے جدید قواعد و ضوابط کے تحت منعقد کروائے گئے اور پوری چیمپئن شپ کے دوران بے قاعدگی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ مذکورہ چیمپئن شپ میں سیف گیمز کے لیے شفاف ٹرائلز کے ذریعے قومی شوٹنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے بھی مدد ملی۔ چیمپئن شپ میں پاک بحریہ کے علاوہ پاک فضائیہ، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، اے ایس ایف، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا اور شوٹنگ کے کھیل میں اپنی مہارتیں دکھائیں، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے فاتحین میں تمغے اور ٹرافیز تقسیم کیں۔ سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد کیا جانے والا مقابلہ ہے، جس کا انعقاد 2008 سے باقاعدگی سے کروایا جا رہا ہے۔ گذشتہ چاروں مقابلے پاک بحریہ نے منعقد کروائے اور چاروں کی فاتح قرار پائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے