مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل کی سربراہی میں ضلع بٹگرام میں ہزارہ ریجن کے ایس پیز انویسٹیگیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام اضلاع کے ایس پیز انویسٹیگیشن نے شرکت کی۔ کانفرنس میں تفتیش کی پراگرس اور تفتیش میں درپیش مسائل سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پیز انویسٹیگیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایس پی نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور ہر قسم کے جرائم برخلاف اشخاص اور جرائم برخلاف مال کے مقدمات میں تفتیش کی پراگرس سے آگاہ کیا۔ پراسیکیوشن کے معمات اور ماڈل کورٹس میں پیش کیے جانے والے مقدمات میں تفتیش کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان باباخیل نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیش میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور مقدمات میں انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف شفاف تفتیش کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ عوام کا اعتماد پولیس کی کارکردگی پر بحال ہو۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے مقدمات میں سزا یابی کے تناسب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر سے بہتر کرنے کی تاکید کی۔ کانفرنس کے آخر میں ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیش کو بہتر کرنے کیلئے مختلف تجاویز دیں جن کو سراہتے ہوئے جناب ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے ہدایات دیں کہ ایسی تجاویز مرتب کرکے مناسب احکامات اور قانون سازی کیلئے حکومت اور دیگر فورمز کو ارسال کی جائیں۔ آخر میں ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد دی۔
![]()