Home / اہم خبریں / مانسہرہ کی تحصیل دربند میں بھی ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے لگی، اب تک 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

مانسہرہ کی تحصیل دربند میں بھی ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے لگی، اب تک 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ کی تحصیل دربند میں بھی ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے لگی، اب تک 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے دربند ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مکمل ہڑتال کی وجہ سے مریض پرائیویٹ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں مانسہرہ دربند تحصیل میں بھی ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے لگی، اب تک 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، بروقت ڈینگی مار سپرے نہ کرنے کے باعث یہ وائرس دور دراز کے علاقوں تک بھی پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد تحصیل دربند کے مختلف گاؤں میں سپرے کیا جائے تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل سکے، دربند ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام پرائیویٹ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے دربند ہسپتال میں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے