Home / اہم خبریں / آصف زرداری اور نواز شریف دونوں جمہوریت کا نام استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں- سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی

آصف زرداری اور نواز شریف دونوں جمہوریت کا نام استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں- سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی

میہڑ (رپورٹ: میر صابرکولاچی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی بیٹو جتوئی سےشاندار ریلی کےساتھ ٹاور چوک سٹی میہڑ آفس پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا اشاندار استقبال کیا- پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، نیاز علی برڑو، ڈاکٹرخلیل سکندر کھونھارو اور دیگر رہنما سٹی آفس میہڑ میں سیکڑوں لوگوں کےممبرکارڈ بھر کےکارکنان کو کارڈ دیے- اس موقے پر سابق وزیرآعلی سندھ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو اس وقت خطرہ آصف زرداری اور نواز شریف سے ہے دونوں جمہوریت کا نام استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، سندھ کے لوگوں سے روٹی کپڑا اور مکان چھیننے والی پیپلزپارٹی اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے کبھی شہیدوں کے نام پر کبھی کھوکھلے نعروں تو کبھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے پیپلزپارٹی کے منشور میں ملک کی ترقی نہیں بلاول ہاؤس اور ایان علی کی ترقی شامل ہے ، لیاقت علی جتوئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اتحاد تو دور کی بات ان کرپٹ لوگوں سے ہاتھ ملانا بھی گناہ سمجھتے ہیں اتحاد کی باتیں پھلا کر پیپلزپارٹی لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈھونک رچا رہی ہے سندھ کے لوگ تیار رہیں اب اتحاد نہیں زرداری مافیا کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں عمران خان نے پیپلزپارٹی کو نہیں بلکہ بلوچستان کے حالات اور احساس محرومیوں کو دیکھتے ہوئے بلوچستان کی عوام کو ووٹ دیا ، پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر اگر بات کرے تو سواۓ بلاول ہاؤس کی آرائش کے انہوں نے صوبے میں کچھ نہیں کیا ، دس سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے ووٹ لیکر عوام کے حقوق کی سودے بازی کی ہے آصف زرداری نے بھٹو کی سیاست پر قابض ہوکر عوام کو لوٹا ہے زرداری کی لوٹٰ ہوئی دولت سے 19 شگر ملیں اور بیرون ملک اثاثے بنا چکے ہیں ، ہم اقتدار میں آکر آصف زرداری سے قومی دولت واپس لیکر عوام پر خرچ کریں گے- پی ٹی آئی کا منشور ہی کرپشن اور غربت کا خاتمہ ہے سندھ کی عوام تبدیلی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں جبکہ اس موقےپر پی ٹی آئی رہنما وقار کمانگر، محمد ھاشم برڑو ،غلام حیدرمھیسر، فاروق آگرو، ایوب کھوسو اور دیگر پارٹی کارکنان شریک تھے-

آصف زرداری اور نواز شریف سے ہے دونوں جمہوریت کا نام استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں- سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی فوٹو: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے