Home / اہم خبریں / سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ آرمی چیف

سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کہ قبائلی عوام دہشتگردوں کے سہولت اور معاونت کاروں سے ہوشیار رہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے ایسے دہشتگردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے میرانشاہ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے شمالی اور ‏جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے ‏سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ افعانستان ہمارا برادر‏اسلامی ملک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو جس کیلئے اپنا ‏کردار ادا کر رہے ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بزرگ قبائلی مشران سے کہا کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے اپنا کردار ‏جاری رکھیں۔ بزرگوں کی دانشمندی، تجربے اور نوجوانوں کے جوش اور صلاحیت ‏کا ملاپ کامیابی کا ذریعہ ہے۔آرمی چیف نے بارودی سرنگوں کے حالیہ دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ‏عوام دہشتگردوں کے خلاف چوکنا رہیں اور ان کے سہولت کاروں پر نظر ‏رکھیں۔ ایسے لوگ پاکستان دشمنوں کیلئے کام کررہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے