Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے نافذ العمل نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے نافذ العمل نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) 19 اگست سے نافذ العمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ لہذا ایسی کسی بھی ڈی فنکشنل ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی تفصیلات پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں مندرجہ بالا ہدایات کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ کرکٹرز ایسے تمام ٹورنامنٹس میں شرکت سے اجتناب کریں۔ نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے پر رجسٹرڈ کرکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے