Home / اہم خبریں / یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے 476 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے 476 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے 476 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنالیے ہیں۔ اشفاق احمد نے سنچری جبکہ عادل امین نے نصف سنچری بنائی۔ ذوہیب احمد 70 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو مہمان ٹیم نے 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے تیسرے روز خیبرپختونخوا کی جانب سے عادل امین انفرادی اسکور میں 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 70 رنز بنائے تاہم اشفاق احمد کی مزاحمت جاری رہی۔ انہوں نے15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔جس کے بعد ذوہیب خان میزبان باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ وہ 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔وکٹ کےدوسری طرف عمر خان 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلی اننگز میں ابھی 180 رنز کے خسارے میں تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ خراب موسم کے باعث تیسرے روز کے اختتام تک خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ اس سے قبل عمیر بن یوسف اور فوا د عالم کی سنچریوں کی بدولت سندھ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنزبنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے