Home / اسلام آباد / وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان، اسد عمر کی واپسی کے امکانات۔ ذرائع

وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان، اسد عمر کی واپسی کے امکانات۔ ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا۔ پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چودھری، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب، عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، فواد چودھری کو چیف سپوکس مین بنانے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔ ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی۔اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جاسکتی ہے۔ کچھ اہم وزرا سے وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے