Home / اہم خبریں / کشمیر ایک نیو کلیئر ٹائم بم ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے۔ مشعال ملک

کشمیر ایک نیو کلیئر ٹائم بم ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے۔ مشعال ملک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن کے دن کشمیری رہنما مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج امن کا دن ہے، دنیا کئی سال سے اس دن کو مناتی ہے، اقوام متحدہ پوری دنیا کوامن کا پیغام دیتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیرکا مسئلہ ہے، اب بھی آس ہے اقوام متحدہ کب کشمیرکے مسئلے پرایکشن لے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کشمیر ایک نیو کلیئر ٹائم بم ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک اس وقت تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ آج کا دن کشمیری عوام کے نام کرے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اہم ہے، اگر نیو کلیئر وارشروع ہوئی تو دنیا میں موسمیاتی سسٹم تباہ ہوجائے گا۔ کشمیری رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے پلانٹ اورانسانیت کو بچانا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے