Home / اہم خبریں / پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی کوشیش۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ادارے کے جزوقتی جوائنٹ ڈائریکٹر نے ہیڈ آفس ملتان منتقل کرنے کی خفیہ کوشیش شروع کر دیں۔ ذرائع

پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی کوشیش۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ادارے کے جزوقتی جوائنٹ ڈائریکٹر نے ہیڈ آفس ملتان منتقل کرنے کی خفیہ کوشیش شروع کر دیں۔ ذرائع


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی کوشیش۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ادارے کے جزوقتی جوائنٹ ڈائریکٹر نے ہیڈ آفس کراچی سندھ سے ملتان منتقل کرنے کی خفیہ کوشیش شروع کر دیں۔ ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے ساتھ ویڈیو بیان بھی جاری کر دیے، وزارت ٹیکسٹائل کے ماتحت ادارے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیو ٹ کو کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی کوشیش کی جا رہی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق ادارے کے ملتان سے تعلق رکھنے والے جز وقتی جوائنٹ ڈائریکٹر پی سی ایس آئی ہیڈ آفس کو کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی کوشیش میں مصروف ہیں۔ موجودہ جز وقتی جوائنٹ ڈائریکٹر چند سال قبل کراچی میں تعینات تھے اور طبی بنیاد پر اپنی رہاش گاہ والے شہر ملتان میں سیاسی بنیاد پر ٹرانسفر کرا لیا تھا۔ جز وقتی جوائنٹ ڈائریکٹر کا بیرون ملک سے حاصل کیا گیا ڈپلومہ اور تعلیمی اسناد بھی باقاعدہ تصدیق شدہ نہیں ہیں اور وزارت ٹیکسٹائل نے سیاسی دباؤ پر ٹیکنیکل پوسٹ پر ایک غیر تصدیق شدہ ڈپلومہ یافتہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو انیس گریڈ کی پوسٹ کا چارج دیا ہوا ہے۔ اور تین ماہ کی ایکسٹینشن کے بعد بھی قوائد و ضوابط سے ہٹ کر ابھی چارج واپس نہیں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے بر خلاف موصوف صرف چھ ماہ میں اپنے ہوم ٹاؤن ملتان آنے جانے کے لیے بارہ لاکھ روپے سے زائد ٹی اے ڈی اے بل بھی وصول کر چکے ہیں تاہم وزارت ٹیکسٹائل کی اہم شخصیت کی پشت پناہی پر اب جز وقتی جوائنٹ ڈائریکٹر نے پی سی ایس آئی کے ہیڈ آفس کو پنے ہوم ٹاؤن میں منتقل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔ ملازمین کے مطابق یہ صوبہ سندھ کے ساتھ بھی زیادتی ہے کہ ہیڈ آفس کوایک شخص کی ذاتی خواہش پر ملتان پنجاب منتقل کرنے کی مزموم کوشیش کی جا رہی ہے جس پر ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر کا رویہ بھی ملازمین کے ساتھ نامناسب اور دھمکی آمیز ہے۔ جس کے خلاف متعد ملازمین نے اپنے جائز حقوق کے لیے عدالت اور پولیس کو بھی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ایک ملازم نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جو متعلقہ اداروں کو بھی بھیجا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے