میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں دیسی و انڈین ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج، تھانہ سندھڑی کے ایس ایچ او سندھڑی کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد شاکر شہید لنک روڈ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام احمد علی نوہڑی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، دوسری کروائی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد اقبال پمپ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام راشد چانڈیو سکنہ مالہی کالونی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ تیسری کروائی میں انچارج پولیس پوسٹ ٹنڈو کولاچی کی جھڈو تھانے کی حدود سامارو روڈ نزد سنجھی موری خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی ، گٹکا فروش ملزم بنام عاطف گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
![]()