گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے جلالپورجٹاں کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان تارڑ کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں اور ان کی ٹیم نے شب و روز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلالپورجٹاں کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ ٹریس کرکے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے۔ گینگ میں اسد سہیل عرف اسدی ولد غلام نبی سکنہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد (سرغنہ)، وقاص ولد مشتاق، محمد بلال ولد اقبال سکنائے نجان اور لیاقت علی ولد خالد حسین چکر نمبر 211 ضلع بہاول پور شامل ہیں۔ جنہوں نے جلالپورجٹاں سمیت گجرات کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کی 16 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران انٹیروگیشن ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، کالنگ کارڈ سمیت کل 360000 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، اس کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
![]()