Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں زائد المعیاد ادویات و اشیاء فروخت کرنے والے پانچ پنساروں کی دکانیں سیل

ٹنڈو آدم میں زائد المعیاد ادویات و اشیاء فروخت کرنے والے پانچ پنساروں کی دکانیں سیل

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں غیر رجسٹرڈ پنساروں کی بھرمار زائد المیعاد اشیاء کی سرعام فروخت انتظامیہ سوئی رہی شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نوٹس لینے پر مجبور شہری نے جن پنساروں کی درخواست میں نشاندہی کی صرف انہی کو سیل کیا گیا باقی مزید درجنوں دو نمبر اور زائدالمعیاد اشیاُ فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ٹنڈوآدم میں زائد المعیاد ادویات و اشیاء فروخت کرنے والے پانچ پنساروں کی دکانیں سیل۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے شہری نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کو تحریری درخواست دی تھی کہ شہر کی کئی پنسار اور یومیوپیتھک کی دوکانوں پر زائدالمیعاد ادویات و اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی صحت کے لیئے انتہائی نقصان دہ ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مختیار کار ٹنڈو آدم نبی بخش سولنگی اور فوکل پرسن ڈاکٹر صادق بلوچ کو ان انسان دشمن عناصر پنسار و ہومیوپیتھک کے دوکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر فوری عمل کرتے ہوئے مختیار کار ٹنڈو آدم نبی بخش سولنگی اور فوکل پرسن ڈاکٹر صادق علی بلوچ نے اپنے عملے اور پولیس کے ہمراہ شہر کی مختلف پنساروں کی دوکانوں پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے جنید پنسار، وقاص پنسار، مشرف پنسار، نونہال دواخانہ اور عاشی دواخانہ سے زائدالمیعاد ادویات برآمد کرلیں اور موقع پر ہی پانچوں دوکانوں کو سیل کردیا تاہم شہریوں کے مطابق ٹنڈوآدم میں کئی درجنوں پنسارکی دوکانیں ہیں جہاں دو نمبر مدہ خارج ادویات و اشیاُ سرعام فروخت کی جارہی ہیں انکے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر مختیارکار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی اور ڈاکٹر صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی اور کسی بھی دوکان پر جاکر چیک کرسکتے ہیں زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اس طرح کی کاروائی سے عوام میں شعور اجاگر ہوگا جس سے وہ ادویات ہمیشہ تاریخ دیکھ کر خرید کیا کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خدارا وہ کام کریں جس سے غریب عوام کو فائدہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے