Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا دورہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام دستیاب سہولیات دی جائیں اور صفائی بہتر نہ ہونے پر ایم ایس کو صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور ڈینگی کے لیے مخصوص کی گی واڈز کا بھی دوراہ اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ڈینگی کے بارے میں بریف کیا جائے اور احتیاتی تدابیر کا بھی بریف کیا جائے۔ اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں صفائی کو بھی چیک کیا اور چیف آفیسر بلدیہ کو شہر کی صفائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج بھی پہنچے جہاں پر صفائی اور بچوں کو پینے کے پانی کے معیاد کو چیک کیا اور کلاس رومز میں تعلیم دینے کے معیار کو بھی چیک کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پرنسیپل ڈی پی ایس اینڈ کالج کو ہدایت کی صفائی اور کینٹین کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے