Home / اہم خبریں / پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سیالکوٹ انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کردیا

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سیالکوٹ انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کردیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز ) انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، وائس چیئرمین انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر، رکن صوبائی اسمبلی سید فرح اعظمی، نومنتخب صدرچیمبرآف کامرس ملک اشرف اعوان نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلا ل حیدرنے شرکاء کو بتایا کہ نے سیالکوٹ انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480 واں میوزیم ہے اس کے قیام سے سیالکوٹ کے باکمال ہنر مندکاریگروں اور بزنس کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر اورسپورٹس گڈز کی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے میوزیم میں سیالکوٹ 45 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس کی مصنوعات رکھی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم کی ٹکٹ 50 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر طلبہ و طالبات کیلئے صرف 10 روپے ٹکٹ ہوگی ۔ جبکہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری ارشد، اے ڈی سی جنرل کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج، نائب صدر ایوان صنعت وتجارت عامر حمید بھٹی، ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ عبدالوحید ڈار، ڈی آئی او شہزاد احمد ورک، ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی لیاقت ظہر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصی، قیصر سلیم بریار، ملک اشرف، ڈاکٹر نعمان بٹ، سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ اورڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف شیخ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی صنعتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے