تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جلوس اور مجالس کے شر کاء کی حفاظت اور مدد کے لیے سے سیکورٹی اور بلدیہ کا عملہ چاک و چوبند رہے گا۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

جلوس اور مجالس کے شر کاء کی حفاظت اور مدد کے لیے سے سیکورٹی اور بلدیہ کا عملہ چاک و چوبند رہے گا۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ نشتر پارک میں منعقدہ 9 محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کی، صوبائی وزیر نے مجلس اور بعد ازاں جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوے مجلس اور جلوس کے منتظمین نے انتظامات اور سیکورٹی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے منتظمین کو بتایا کہ جلوس کے راستے میں کچھ مقامات پر سیوریج کے مسائل نظر آنے پر انہوں نے فوری طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اطلاعات و محنت کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ بوری مافیا ان دنوں میں بھی سیوریج کی لائنوں میں بوریاں ڈال کر جلوس کے شرکاء کو پریشانی میں مبتلا کرنے میں مصروف ہیں، سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ شب بھی بابائے اردو روڈ پر اسی طرح کی بوریاں سیوریج کی لائنوں اور مین ہالز سے برآمد ہوئی ہیں، ا نہوں نے کہا کے ہم جلوس کے منتظمین اور شرکاء کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی قسم کی عزاداروں کو مشکلات پیش نہ آئیں، عاشورہ کے موقع پر ا پنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن کی نسبت سے بھائی چارگی، قربانی و ایثار کا سبق سیکھنا چاہیے، سعید غنی نے کہا کہ امام حسین اور ان کے رفقاء نے جس قربانی کی مثال میدان کربلا میں پیش کی ہے وہ تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے. انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ شہادت امام حسین سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے