تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ضلع ملیر کے بدنام زمانہ و درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتيں سرانجام دینے والے تھانہ شرافی گوٹھ تھانے کے دو پولیس اہلکاروں کا نیا کارنامہ

کراچی ضلع ملیر کے بدنام زمانہ و درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتيں سرانجام دینے والے تھانہ شرافی گوٹھ تھانے کے دو پولیس اہلکاروں کا نیا کارنامہ

کراچی (کراٸم رپورٹر) ضلع ملیر کے بدنام زمانہ و درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتيں سرانجام دینے والے تھانہ شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکار گزشتہ کچھ عرصہ قبل شہری کو زخمی کرنے کے معاملے میں نا صرف بند ہوۓ بلکہ ان پر مختلف جراٸم کے اڈوں کی سرپرستی کرنے کے معاملے میں ان دونوں پی سی رمضان عرف بانی اور پی سی یاسر پر انکوائریز بٹھائی گٸیں تھی۔ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوۓ ان دونوں جراٸم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے پی سی رمضان عرف بانی اور پی سی یاسر نے شرافی گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او فہاد حسن، ڈی ایس پی قاٸد آباد اعجاز مغل و ہیڈ محرر شرافی گوٹھ کی کردار کشی کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیکر جس طرح سے پیش کیا جارہا ہے دراصل اسکی حقیقت کچھ یوں ہے قاٸد آباد ڈی ایس پی اعجاز مغل کے آفس میں ہاٸڈرنٹ چلانے والے منیجر کی میٹنگ ہوئی جس میں علاقائی فلاحی شخصیات بھی موجود تھیں جس میں یہ طے پایا گیا کے قاٸد آباد ڈی ایس پی کے آفس کے پاس ایک علاقائی مسجد کی تعمیرات کا کام کیا گیا تھا جس پر ہاٸڈرنٹ کے منیجر نے بھی اس نیک و فلاحی کام میں اپنا فرض ادا کیا اور 90 ہزار سے زاٸد رقم کو ملایا جسکے تمام بلز و ثبوت موجود ہیں اور واٹر ہاٸڈرنٹ کے منیجر کا تحریری بیان بھی مگر یہ دونوں بااثر پولیس اہلکار جو کہ اب شرافی گوٹھ تھانے سے نکل کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اپنے کارناموں و اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نا آۓ اور اپنی بااثری کے زور پر واٹر ہاٸڈرنٹ سے سی سی ٹی ویڈیو حاصل کرکے شرافی گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او، ڈی ایس پی و ہیڈ محرر کے خلاف منفی پروپگنڈا کررہے جوکہ تمام جھوٹ پر مبنی ہے ہیڈ محرر وہ مسجد کے تعمیرات کے حوالے سے رقم لینے گیا جو کہ ہاٸڈرنٹ کے منیجر نے اپنی مرضی و خوشی سے اس نیک و فلاحی کام میں اپنا حصہ ڈالا جسے غلط رنگ دے دیا گیا شرم تم کو مگر نہیں آتی اللہ کے گھر میں حصہ ملانے والی رقم کو ان 2 پولیس اہلکار رمضان عرف بانی اور یاسر جو کہ پی سی ہیں اور سوشل میڈیا پر متحرک ہوکر خود اور بعض خود ساختہ لوگوں سے پولیس افسران کی کردار کشی کروانے میں مصروف ہیں۔ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ و ایس ایس پی ملیر ان دونوں راشی و پولیس کی کالی بھیڑوں کا سختی کے ساتھ نوٹس لیں جن میں شامل رمضان عرف بانی اور یاسر یہ دونوں پی سی ہیں انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ انہیں عبرت کا نشان بنایا جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے