Home / اہم خبریں / آئی آئی چندریگر روڈ کراچی کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے گا، فٹ پاتھوں کو یکساں ڈیزائن سے بنایا جائے گا، زیبرا کراسنگ ریڈ پیور سے بنایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے گا، فٹ پاتھوں کو یکساں ڈیزائن سے بنایا جائے گا، زیبرا کراسنگ ریڈ پیور سے بنایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کی اہم اور تاریخی شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ کو خوبصورت اوربہتر بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں حکومت سندھ نے منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ اوراس پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ منصوبہ کے تحت شاہراہ کو خوبصورت بنایا جائے گار اور اور اس کی ماضی کی حیثیت بحال کی جائے گی شاہین کمپلیس تا ٹاور تک دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو یکساں ڈیزائن سے خوبصورت طریقے سے تعمیر کیا جائے گا جبکہ زیبرا کراسنگ ریڈ پیور سے معمول سے بڑ ¸ بنائی جائیں گی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے گی اور شاہراہ کو ٹریفک اور شہریوں کی سہولت کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا۔ سندھ حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبہ پر عملدرآمد کرے گی منصوبہ پر عملدرآمد اور اس کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں شاہراہ پر قائم بنکوں اور دیگر مالیاتی اور دیگر اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ہفتہ کو شاہراہ کادورہ کر کے وہاں موجود صورتحال اور مسائل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نیاز سومرو ، اسٹیٹ بنک کے مینجگ ڈائریکٹر اشرف خان ، مختلف مالیاتی اداروں کے نمائندے اور دیگر بھی مو جو د تھے اسپیشل سیکریٹری نیاز سومرو، نے کمشنر کو بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ کی بحالی اور اسے خوبصورت بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ منصوبہ کو وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بیوٹیفکیشن پلا ن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے منصوبہ کے لئے۔ دو سو 48 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منصوبہ کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے عید الضحی کی چھٹیوں کے بعد منظور ی حاصل کی جائے گی اور امید ہے کہ چھ ماہ میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ اس شاہراہ کی تاریخی اہمیت ہے اور اہم اداروں کے دفاتر اس شاہراہ پر موجود ہین اسے کراچی کی ایک شاندار مثالی طور پر خوبصورت شاہراہ بنانے اور اس کی ماضی کی حیثیت بحال کر نے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں کو یکسان ڈیزائن سے بنایا جائے زیبرا کراسنگ کو رید پیور میں بنایا جائے اور شاہراہ پر موجود تمام عمارتوں کا سامنے کا حصہ صاف ستھراا ور خوبصورت بنایا جائے ، جن عمارتوں کو رنگ و روغن کی ضرورت ہے انھیں یکساں طور پر رنگ و روغن کیا جائے ۔ انھوں نے شاہراہ پر موجود تاریخی عمارتوں کو بھی دیکھا انھوں نے کہا کہ اانھیں محفوظ کر نے اور بحال کر نے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے انھوں نے قدیم ریسٹورنٹ خیرآباد بھی دیکھا انھوں نے کہا کہ خیرآبا د ریسٹورنٹ کی اس شاہراہ پر تاریخی اہمیت ہے۔ یونی ٹاور، یونی پلازہ اور یونی سینٹر کی عمارتوں کی صفائی پر انھوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ فیصلہ کیا کہ ان عمارتوں اور شاہراہ پر موجود ان عمارتوں کو جنھیں دیکھ بھال کی ضرورت ان کے مالکان اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی جائے گا تاکہ انھیں شاہراہ کو خوبصورت بنانے کی کو ششوں میں شامل کیا جاسکے اور ان کا تعاون حاصل کیا جاسکے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے